19 اکتوبر 2015 - 10:04
بئرالسبع میں دو اور صہیونی ہلاک

مقبوضہ فلسطین کے بئرالسبع علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی انجام دے کر دو صیہونیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں ایک اعلی صیہونی افسر شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بئرالسبع کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان   نے اتوار کی رات ایک شہادت پسندانہ کارروائی کر کے دو صیہونیوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک  صیہونی آباد کار اور ایک اعلی صیہونی افسر شامل ہے۔

فلسطینی نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں آٹھ دیگر صیہونی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں متعدد صیہونیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں میں کئی صیہونی فوجی بھی شامل ہیں۔ شہادت پسند فلسطینی نوجوان نے یہ کارروائي بئرالسبع کے ایک شاپنگ مال اور بس اڈے پر انجام دی جس کے دوران اس نے چاقو اور بندوق کا استعمال کیا -

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں منجملہ حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینی نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی کی قدردانی کی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نئی انتفاضہ میں اہم تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔

.......

/169